23 جولائی ، 2024
بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کیخلاف احتجاج جاری ہے، طلبا نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹیمیٹم دے دیا۔
طلبا نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیلئے وزیراعظم حسینہ واجد سے معافی کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین نے 500 سے زائد گرفتار افراد کی رہائی، جمعے سے نافذ کرفیو ہٹانے، انٹرنیٹ اور جامعات کھولنے کے بھی مطالبات کیے ہیں۔
وزیراعظم حسینہ واجد نے صورتحال بہتر ہونے تک کرفیو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے پُرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار اپوزیشن جماعتوں کو قرار دیدیا ہے۔
بنگلادیشی حکومت کی جانب سے مظاہرے روکنے کیلئے دو روز سے جاری عام تعطیل میں بھی ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 163 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔