Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

پولیس نے مجھے کہا آپ پر کوئی مقدمہ نہیں اور رؤف حسن کو لے گئے: بیرسٹر گوہر

پولیس نے مجھے کہا آپ پر کوئی مقدمہ نہیں اور رؤف حسن کو لے گئے: بیرسٹر گوہر
ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپ کے ساتھ تعاون کرتے: چیئرمین پی ٹی آئی__فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنے سیکرٹریٹ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک پارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، آپ سرچ وارنٹ کے ساتھ آتے تو ہم آپ کے ساتھ تعاون کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کیس کی انکوائری کے لیے نہیں آئے، ہمارے ایم این ایز،کے پی اورپنجاب کے ایم پی ایزکے بیان حلفی موجود تھے، پولیس نے وہ تمام بیان حلفی اپنی تحویل میں لے لیے، اس وقت تک ہمارے 10 افراد گرفتار ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ رؤف حسن کی طبیعت ناساز تھی اس لیے میں ان کے ساتھ موجود تھا، پولیس نے کہا آپ کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں آپ جاسکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت جوبھی آپریشن کرناچاہتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، ہمیں آپریشن عزم استحکام پر تاحال کوئی بریفنگ نہیں ملی۔


مزید خبریں :