Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید حاملہ خاتون کے بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا

غزہ: اسرائیلی حملے میں شہید حاملہ خاتون کے بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا
بچے کا نام مالک یاسین رکھا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے بچے کو معجزانہ طور پر بچالیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 19 جولائی کو وسطی غزہ کے علاقے النصیرات میں اولا الکرد کے گھر پر فضائی حملہ ہوا، دھماکے کی شدت سے نو ماہ کی حاملہ اولا الکرد کئی منزل نیچے جاگریں۔

ریسکیو سروسز کی جانب سے اولا کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خود تو جانبر نہ ہوسکیں تاہم ڈاکٹر ان کے بچے کو بچانے میں کامیاب رہے۔

بعد ازاں نوزائیدہ بچے کو دیر البلاح کے الاقصیٰ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی نگہداشت کی جارہی ہے، بچے کا نام مالک یاسین رکھا گیا ہے۔

الاقصیٰ اسپتال کے ڈاکٹر خلیل الدکران کا غیر ملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے اس بچے کو بچالیا گیا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر خلیل کا کہنا تھا کہ آخر اس بچے کا کیا قصور تھا کہ اسے اپنی زندگی کا آغاز  ان مشکل ترین حالات میں کرنا پڑرہا ہے؟

مزید خبریں :