25 جولائی ، 2024
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے اور حبس کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کے پی میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، سبی اورکوئٹہ میں چند مقامات پر بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔