Time 25 جولائی ، 2024
پاکستان

جرمنی واقعہ: وفاقی وزرا نے ’حرمت پرچم‘ مہم شروع کردی

جرمنی واقعہ: وفاقی وزرا نے ’حرمت پرچم‘ مہم شروع کردی
کابینہ اراکین نے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے اور پرچم کے ساتھ تصاویر جاری کیں/ فوٹو جیونیوز

اسلام آباد: جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مظاہرین کےحملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے  واقعے کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان نے ’حرمت پرچم‘ مہم شروع کرتے ہوئے قومی پرچم کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، اویس لغاری،عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا اور وزرائے مملکت نے قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پرجاری کیں۔ 

کابینہ اراکین نے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے۔ 

اس موقع پر  وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ  پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے،  ’حرمت پرچم‘ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے۔ 


مزید خبریں :