Time 25 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'فلم ہیرو میں بیٹی اتھیا کو کاسٹ کرنے پرسنیل شیٹی نے بنگلہ گفٹ کیا'

فلم ہیرو میں بیٹی اتھیا کو کاسٹ کرنے پرسنیل شیٹی نے بنگلہ گفٹ کیا
سنیل شیٹی ممبئی میں بہترین انسانوں میں سے ایک ہیں جن کی وجہ سے میرا کیرئیر کافی اوپر گیا: ڈائریکٹر__فوٹو: فائل

بالی وڈ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہے کہ سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا کو ڈیبیو فلم 'ہیرو' میں کاسٹ کرنے پر ایک بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف مکیش چھابڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جب میں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام شروع کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا اور اس وقت وہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فلم ہیرو شوٹ کر رہے تھے۔

فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایک دن سنیل شیٹی نے میرا دفتر دیکھا تو انہیں وہ دفتر بہت چھوٹا محسوس ہوا تو انہوں نے میرے مالی حالات کی تنگی دیکھتے ہوئے اپنا آرام نگر والا بنگلہ مجھے تحفے میں دے دیا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر کے مطابق اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹی کے لیے کام کے بدلے وہ انہیں بنگلہ گفٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنیل شیٹی ممبئی میں بہترین انسانوں میں سے ایک ہیں جن کی وجہ سے میرا کیرئیر کافی اوپر گیا۔

مکیش چھابڑا کاکہنا تھا کہ سنیل شیٹی ویلفیئر کے بہت کام کرتے ہیں لیکن وہ کسی کو نہیں بتاتے جو ان کی بہت ہی اچھی عادت ہے۔

واضح رہے کہ اتھیا شیٹی نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیرو سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سورج پنچولی نے نبھایا تھا۔

بعدازاں اتھیا کو مبارکاں اور موتی چور چکنا چور جیسی فلموں میں دیکھا گیا۔

مزید خبریں :