پاکستان

ٹیکس ریفنڈز کیس: ممبر آپریشن ایف بی آر طلب، 5 سال کا ریکارڈ بھی منگوا لیا

ٹیکس ریفنڈز کیس: ممبر آپریشن ایف بی آر طلب، 5 سال کا ریکارڈ بھی منگوا لیا
ایف آئی اے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس ریفنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس ریفنڈز اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے لاہور  نے ٹیکس ریفنڈز کیس کی تحقیقات میں ممبرآپریشن ایف بی آر میر بادشاہ وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میربادشاہ سے ایل ٹی او لاہور کی جانب سے 5 سال میں ریفنڈز کی ادائیگی کا  ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میربادشاہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میربادشاہ خان نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور چار ماہ میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا۔

مزید خبریں :