Time 27 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فرح خان کی والدہ نے کس خواہش پر انہیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی؟

فرح خان کی والدہ نے کس خواہش پر انہیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی؟
گزشتہ روز فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئی ہیں/فوٹوفائل

بالی وڈ کی معروف فلم میکر اور کوریوگرافر فرح نے انکشاف کیا ہے کہ 22 سال کی عمر میں شادی کی خواہش پر ان کی والدہ نے انھیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔

گزشتہ روز فرح خان اور ساجد خان کی والدہ مینکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئی ہیں جس کے باعث  اہلخانہ سمیت بالی وڈ انڈسٹری بھی  غم کی کیفیت میں ہیں۔

اسی دوران فرح خان کا  ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیا گیا  ایک انٹرویو رپورٹ کیا گیا ہے ، جس میں فرح خان نے بتایا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی  work oriented  رہی ہیں اور انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ 22سال کی عمر میں شادی کر لیں گی۔

فرح خان کے مطابق انھوں نے جب اس خواہش کا اظہار اپنی والدہ اور اہلخانہ سے کیا تو سب ان کے مخالف ہوگئے، والدہ سمیت اہلخانہ نے کہا کہ اگر تم  اس لڑکے ساتھ شادی کرتی ہو تو  ہم  تمہیں گھر سے باہر نکال دیں گے۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ میرے والدین عام والدین سے بالکل مختلف تھے، شادی کی خواہش پر میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا کہ میں تمہیں گھر سے نکال دوں گی، تمہیں اپنی زندگی میں کچھ بننا ہوگا اور شادی کرنے سے پہلے مالی طور پر خود مختار ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ فرح خان نے 9 دسمبر 2004 کو فلم میکر  شریش کندر سے شادی کی تھی، وہ 2008 میں آئی وی ایف کے ذریعے 3  بچوں کی ماں بنیں۔

اپنی شادی کے حوالے  ایک ریئلٹی شو میں فرح نے بتایا تھا کہ  ’شادی کی کوئی معیاری عمر نہیں، جب آپ کو صحیح آدمی مل جائے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے، میں اپنی شادی کے پہلے سال ہی بھاگ جانا چاہتی تھی کیونکہ  مجھے لگا تھا کہ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہے۔

مزید خبریں :