29 جولائی ، 2024
بھارت کی للیتا ڈی سلوا بالی وڈ کی مشہور جوڑی سیف اور کرینہ کپور کے بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ بھارت کی امیر ترین ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کیلئے بھی بطور نرس اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
للیتا ڈی سلوا سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں متعدد مرتبہ دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ للیتا سیف کرینہ کے بیٹوں کی دیکھ بھال کیلئے لاکھوں کی تنخواہ وصول کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران للیتا ڈی سلو سے سوال ہوا کہ کیا انہیں اسٹار کپل کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کیا واقعی ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے؟
اس سوال کے جواب پر للیتا نے حیران کن ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی لاکھ تنخواہ! میری خواہش ہے ، آپ کے منہ میں گھی شکر لیکن یہ سب افواہیں ہیں۔
سیف کرینہ سے متعلق للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ وہ اتنے سادہ ہیں کہ صبح کے وقت اسٹاف اور اہل خانہ ایک ہی ناشتہ کرتے ہیں، اسٹاف کے لیے الگ ناشتہ بنانے جیسی کوئی چیز اس گھر میں موجود نہیں، متعدد مرتبہ ہم ایک ساتھ ناشتہ کرچکے ہیں۔
للیتا نے مزید بتایا کہ کرینہ ایک بہترین ماں ہیں جو اپنے اور بچوں کیلئے نظم و ضبط کی پابند ہیں، وہ اپنے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے بھی ٹائم ٹیبل خود مینٹین کرتی ہیں، کرینہ مصروف شیڈول میں بھی بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتی ہیں، ہم اکثر تیمور اور جے کو اپنی شوٹنگ پر لے جاتے تھے تاکہ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزار سکیں، شوٹنگ کے درمیان بھی کرینہ بچوں کیلئے کالز کرکے ان کا پوچھتی ہیں۔