Time 23 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

'شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں'، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟

شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟
مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے: کرینہ کپور__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی اسٹار اداکارہ کرینہ کپور  نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر  سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، کرینہ گرم ماحول کو ترجیح دیتی ہیں اور درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر خوش رہتی ہیں جب کہ سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔

 کرینہ نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے، جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔

کرینہ نے بتایا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو  (کرشمہ کپور) سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

مزید خبریں :