Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کیلئے نام الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے

مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کیلئے نام الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے
پی ٹی آئی خواتین کی 24 مخصوص نشستوں کے لیے 33 خواتین کے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرائےگئے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروادی۔ 

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی خواتین کی 24 مخصوص نشستوں کے لیے 33 خواتین کے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرائےگئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کی فہرست میں یاسمین راشد، عائشہ علی بھٹہ ، طیبہ عنبرین،کلثوم اکرم، سائرہ رضا، فرح آغا، فردوس ریحانہ، عابدہ بی بی، سعدیہ ایوب کے نام شامل ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیہ نورین، عذرہ نسیم، آسیہ امجد، تنزیلہ عمران، قربان فاطمہ، کومل ندیم، بشریٰ سعید، امینہ بدر، میمونہ کمال، عامرہ اظہر، صفیہ جاوید، اقصیٰ عاصم کے نام بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔ 

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں جمع فہرست میں امینہ بلال، ناہید وٹو، سارہ علی، تہمینہ ریاض، شیرین نواز ، سیدہ فاطمہ حیدر، شہلہ احسان، شہلہ ممتاز، عابدہ کوثر، نادیہ اصغر،حنا تسلیم اور نیلوفر احمد کے نام بھی شامل ہیں۔ 


مزید خبریں :