Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان
گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دینا ہے: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان/ فائل فوٹو

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور  آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت کم کرنے، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔

واضح رہے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے۔


مزید خبریں :