30 جولائی ، 2024
معروف اداکار شہریار منور نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اپنی شادی کی واضح تصدیق سے گریز کیا تاہم انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔
حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ شہریار منور رواں سال دسمبر میں پاکستانی اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔
جس کے بعد اب شہریار منور فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران فریحہ نے شہریار منور سے ان کی محبت اور نئی زندگی سے ہونے والی افواہوں کا سوال کیا ۔
اس پر شہریار منور نے صاف الفاظ میں اعتراف کے بجائے ڈھکا چھپا انداز اپناتے ہوئے گفتگو کی۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ آپ ( فریحہ الطاف ) اور دیگر شوبز شخصیات اس حوالے سے سب جانتے ہیں لیکن اتنا کہوں گا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں اور بہت خوش ہوں، میرے والدین بھی خوش ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میں سب سے یہی کہنا چاہوں گا کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی سے متعلق پرائیویٹ رہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کو سب کے سامنے لانے سے گریز کرتا ہے۔
شہریار منور نے اپنی تمام تر گفتگو میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کب اور کس سے ہو رہی ہے؟ یا پھر وہ کرچکے ہیں یا نہیں۔
یاد رہے کہ2019 میں اداکار شہریار منور کی ہالہ سومروکے ساتھ منگنی ہوئی تھی تاہم اسی برس اداکار نے خود اس منگنی کے ٹوٹنے کی تصدیق کردی تھی۔