Time 30 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

یمنیٰ کیساتھ رومانوی سین کی فرمائش پر وہاج علی نے فینز کو کیا جواب دیا؟

یمنیٰ کیساتھ رومانوی سین کی فرمائش پر وہاج علی نے فینز کو کیا جواب دیا؟
جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈارمے تیرے بن کے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے فیز سے ملاقات کرنے امریکا گئے ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

امریکا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اداکار وہاج علی نے یمنیٰ زیدی سے رومانوی سین کی فرمائش کرنے والے مداحوں کو ایسا جواب دیا کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈارمے تیرے بن میں مرکزی کردار نبھانے والے وہاج علی اور  یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے فیز سے ملاقات کرنے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں وہ مداحوں سے ملنے کیلئے مختلف شہر اور ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔

'میٹ اینڈ گریٹ' کی تقریب میں ایک فین نے وہاج علی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 'سر تھوڑا سا رومانس ہوجائے؟' اس کے ساتھ ہی خاتون مداح کی آواز آتی ہے کہ' یمنیٰ کے ساتھ'۔

جس پر وہاج علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں میں گھر واپس نہیں جاؤں؟

اداکار کا یہ جواب سن کے تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی اور اداکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی  وائرل ہوگیا۔

واضح رہے وہاج علی نے 2016 میں ثنا فاروق سے  پسند کی شادی کی ہے اور جوڑے کی ایک بیٹی امیرہ وہاج علی ہے۔

مزید خبریں :