Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

کرم: زمین کے تنازع پر 49 افراد کی ہلاکت کےبعد فریقین میں فائر بندی ہوگئی

کرم: زمین کے تنازع پر 49 افراد کی ہلاکت کےبعد فریقین میں فائر بندی ہوگئی
ضلع کرم کے 5 مقامات پر کل رات سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی جب کہ پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں: ڈی سی/ فوٹو سوشل میڈیا

ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر ہونے والے تصادم میں فائر بندی پر رضامندی کے بعد فریقین میں جھڑپیں بند ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق فریقین سے مورچے خالی کرانے کے بعد مورچوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے 5 مقامات پر کل رات سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی جب کہ پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں جاری ہیں۔ 

پولیس کے مطابق پاراچنار، پشاور شاہراہ ساتویں روز بھی ہرقسم کی آمدورفت کےلیے بند ہے۔

سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ روڈ بند ہونے سے کسانوں اور تاجروں کا نقصان ہورہا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں اشیاء خورونوش، ادویات اور دیگر چیزوں کی کمی ہے۔ 

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور226 زخمی ہوئے۔ 


مزید خبریں :