31 جولائی ، 2024
اسماعیل ہنیہ سے قبل حماس کے دیگر رہنماؤں کو بھی اسرائیل نے قتل کیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 1996 میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کے فوجی رہنما یحییٰ عیاش کو شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2004 میں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جب کہ ایک ماہ بعد اپریل 2004 میں شیخ یاسین کے جانشین عبدالعزیزالرنتیسی بھی غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوری 2024 میں حماس کے سینئر اہلکار صالح العروری بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کیے گئے۔
اب اسرائیل نے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آنے والے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا۔