31 جولائی ، 2024
اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں خاتون نے اپنے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
پولیس کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے بٹورے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنالی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مالک مکان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔تاہم ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔