07 اپریل ، 2024
ہنی ٹریپ اغوا کرنے کے لیےکچےکے ڈاکوؤں کا سب سے مؤثر ہتھیار بن گیا ہے۔
ڈاکو لوگوں کو اغوا کرنےکے لیے 'ہنی ٹریپ' کا استعمال کرتے ہیں، وہ فون پر خواتین کی آواز میں لوگوں سے دوستی کرکے انہیں دھوکے سے بلا کر اغوا کرلیتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مغویوں کو سوشل میڈیا پر سستی اشیا جیسے گاڑی وغیرہ بیچنےکا جھانسہ دے کر بھی اغوا کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ہنی ٹریپ کا شکار فیصل آباد کے ایک نوجوان کے ایک ماہ سےکچے کے ڈاکوؤں کی قید میں ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکوؤں نے اہل خانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کر رکھا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صرف 15ماہ میں پولیس نے 529 افرادکو ہنی ٹریپنگ سے بچایا ہے۔