01 اگست ، 2024
ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جرگے کے بعد فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق فریقین نے 2 ماہ کیلئے عارضی فائربندی کے معاہدے پر بھی دستخط کردے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں دونوں قبائل کے درمیان مستقل فائربندی کیلئے بھی باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے جرگہ رکن حاجی رحمت حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ پشاور ضلع کرم شاہراہ کو آمدورفت کیلئے محفوظ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں سے 50 افراد جاں بحق اور 226 زخمی ہوئے تھے۔