01 اگست ، 2024
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
کراچی کے علاقے ڈالمیا، راشد منہاس روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
لیاری، کھڈامارکیٹ، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ائیرپورٹ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ اور اطراف میں بھی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں جس کے سبب آج وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔