Time 01 اگست ، 2024
دنیا

بھارت: معمر خاتون کو دیگ میں بیٹھا کر سیلابی پانی عبور کرانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم بھی سیلابی صورتحال کی زد میں ہے جہاں پل بہہ جانے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کی وجہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع وشاکھاپٹنم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں ایک بیمار معمر خاتون کو کھانا پکانے والی دیگ میں بیٹھا کر اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون دیگ میں موجود ہیں اور ایک شخص انہیں سیلابی پانی پار کرنے میں مدد کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں کے دوران کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچادی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔


مزید خبریں :