01 اگست ، 2024
سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی نے لارجر بینچ بنا دیا۔
ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہررضوی،جسٹس اطہرمن اللہ بینچ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانےکی رائے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا تشکیل کردہ نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشدشریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔