Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش سے گلیوں میں کیچڑ اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش سے گلیوں میں کیچڑ  اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا
اردو بازار کے اردگرد سیوریج نالے پر تجاوزات کی وجہ سے اس بار بھی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی/ فائل فوٹو

کراچی بھرمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر میں کئی مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ۔

گزشتہ روز سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بارش کے باعث  چھوٹی سڑکوں اور گلیوں میں کیچڑ کے باعث چلنا دوبھر ہوگیا ہے۔

شہر میں کل ہونے والی بارش سے مرکزی علاقے صدر میں بھی کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جب کہ اردو بازار کے اردگرد سیوریج نالے پر تجاوزات کی وجہ سے اس بار بھی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  طاقتور مون سون ہوائیں 2 اگست سے راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں،  2 سے 6 اگست کے دوران سندھ کےاکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 3 سے 5 اگست کے دوران کراچی میں بھی درمیانی سے موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :