Time 02 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہیما مالنی نے فلم باغبان میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟

ہیما مالنی نے  فلم باغبان میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟
فلم کی سالگرہ کے موقع پر ہیما مالنی نے والدین کے کردار کو پیش کرنے کے بارے میں گفتگو کی: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم باغبان میں ماں کا کردار ادا کرنے والی ہیما مالنی نے فلم میں کام سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی سالگرہ کے موقع پر ہیما مالنی نے والدین کے کردار کو پیش کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ فلم باغبان میں4 جوان اداکاروں کی ماں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے پہلے کبھی ماں کا کردار نہیں کیا تھا لیکن اداکارہ کی والدہ نے انہیں یہ رول کرنے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیما مالنی کی والدہ نے کہا کہ امیتابھ بچن بھی اس فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں جو باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے بعد اداکارہ نے فلم میں کام کرنے کیلئے راضا مندی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار سلمان خان سمیت امن ورما، سمیر سونی، ساحل چڈھا اور ناصر خان نے بچوں کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :