Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2013

پاکستان کے 5 شہری بھارتی بندرگاہ پربے یارومددگار

پاکستان کے 5 شہری بھارتی بندرگاہ پربے یارومددگار

وشاکاپٹنم…پاکستان کے 5 شہری بھارتی بندرگاہ پربے یارومددگار ہیں، 4 نومبر کو بھارتی بندرگاہ پہنچنے والے جہاز کو بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا تھا۔ سیکنڈآفیسر کے مطابق بھارتی حکام نے جہاز کو ڈیفالٹ ہونے کے باعث قبضے میں لیا تھا، جس کے باعث 4مہینے سے جہاز میں محصورہیں اور 6 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں۔ سیکنڈآفیسر کے مطابق انہیں جہازسے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں، جبکہ گزشتہ 4 ماہ سے دال چاول پر گزارا کررہے ہیں، جہاز میں سوار 5 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے، جن میں سے 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔

مزید خبریں :