02 اگست ، 2024
زائرین کی بڑی تعداد نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رخ کرلیا۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام پہنچ گئی ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 54 لاکھ 28 ہزار 718 نمازیوں اور زائرین نے مسجد نبویؐ کی زیارت کی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد نبویؐ اور اس کے صحن کے اندر زائرین کی سہولت کیلئے الیکڑانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز موجود ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق گرمی کی شدت برقرار ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے زائرین میں چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھ گیا ہے جب کہ آب زم زم کی سپلائی بھی بڑھادی گئی ہے۔