Time 03 اگست ، 2024
دنیا

امریکی وزیردفاع نے خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کی ڈیل ختم کردی

امریکی وزیردفاع نے خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کی ڈیل ختم کردی
فوٹو: فائل

بائیڈن انتظامیہ کا 11 ستمبرکے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی ڈیل سے متعلق بڑا یوٹرن سامنے آ گیا، خالد شیخ محمد اور دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کردی گئی۔

امریکی وزیر دفاع نے خالد شیخ محمد سمیت دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کرنے کے بعد مقدمے کی نگرانی خود سنبھالتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 11 ستمبر کے ملزموں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ خالد شیخ محمد اور اس کے 2 ساتھی ولید بن عطش اور مصطفیٰ الحواسوی اعتراف جرم کی صورت میں عمر قید کی سزا کے اس وقت تک اہل نہیں ہوسکتے جب تک کہ انہیں سزائے موت دیے جانے کا امکان برقرار نہیں رہتا۔

تینوں ملزمان 2000 کے اوائل سے گوانتاناموبے میں قید ہیں، معافی سے متعلق ڈیل کا اعلان کرنے والی ریٹائرڈ بریگیڈئر جنرل سوسن ایسکیلیئر اب اس مقدمے کی نگرانی بھی نہیں کر سکیں گی۔

نائن الیون حملوں میں مارے گئے شخص کے بیٹے اور نائن الیون جسٹس کے صدر بریٹ ایگلسن نے ڈیل کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ حملوں اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق معلومات خفیہ نہیں رہنی چاہیے۔

مزید خبریں :