Time 03 اگست ، 2024
دنیا

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر ہی بیت المقدس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر ہی بیت المقدس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا۔ فوٹو فائل

ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیا۔

اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تہران میں اپنی قیام گاہ میں موجود تھے۔

مزید خبریں :