Time 03 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

لندن سے پرتگال جانے والے جہاز کا معاون پائلٹ دوران پرواز بے ہوش ہوگیا

لندن سے پرتگال جانے والے جہاز کا معاون پائلٹ دوران پرواز بے ہوش ہوگیا
جہاز کے ماہر عملے نے معاون پائلٹ کو فوری ابتدائی طبی امداد دی: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

برٹش ائیرلائن ایزی جیٹ کا پائلٹ دوران پرواز بے ہوش ہوگیا جس کے سبب ریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 جولائی کو لندن کے لیوٹن ائیر پورٹ سے پرتگال کے شہر لزبن کیلئے اڑان بھرنے والے جہاز میں ایسا واقعہ پیش آیا جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھا۔

جہاز میں 193 مسافر سوار تھے اور پرتگال لینڈنگ سے قبل معاون پائلٹ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے ماہر عملے نے معاون پائلٹ کو فوری ابتدائی طبی امداد دی اور جہاز لینڈ ہوتے ہی سانتا ماریا اسپتال میں پائلٹ کو علاج کیلئے بھیجا گیا۔

کو پائلٹ کے بے ہوش ہونے کی تصدیق ائیر لائن کی جانب سے بھی کی گئی اور بتایا گیا کہ بنیادی اصولوں کو پورا کرتے ہوئے کمرشل پروازوں میں 2 پائلٹ موجود ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کی لینڈنگ میں کوئی مسائل نہیں آیا اور تمام تر مسافر باحفاظت اپنے مقام پر لینڈ کرگئے۔

مزید خبریں :