03 اگست ، 2024
یورپی ملک سوئیڈن نے علاقائی کشیدگی کے پیش نظر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈش وزارت خارجہ نے بیروت میں موجود سفارتی عملے کو قبرص جانے کی ہدایت کردی۔
سوئس ریڈیو سے گفتگو میں سوئیڈش وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ لبنان میں موجود سوئیڈش شہری جتناجلد ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طورپر اگست کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے، سفارتخانے کی بندش میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع ہوسکتی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ لبنان میں سفارتخانے کو عارضی طورپرکسی اورجگہ منتقل کرنے کا منصوبہ ہے، وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور حزب اللہ نے اپنے رہنما کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اُدھر امریکا اوربرطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ لبنان میں امریکی سفارتخانے نے ہدایت کی ہے کہ امریکی شہری فوری طور پر کسی بھی میسر ائیرلائن سے واپسی کر لیں۔