04 اگست ، 2024
لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں لڑکی نے نوجوان کو گھر بلا کر ساتھیوں سے خوب پٹوایا اور اس کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم ٹرانسفر کروا لی۔
حمزہ نامی نوجوان کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، شناسائی بڑھی تو لڑکی نے کہا ناشتہ لے کر میرے فلیٹ پر آ جاؤ، ناشتہ ٹیبل پر لگایا جا رہا تھا کہ 3 ہٹے کٹے افراد بھی وہاں آ گئے اور حمزہ کو گن پوائنٹ پر دھر لیا اور اسے مار مار کرلہو لہان کر دیا۔
تینوں افراد نوجوان پر تشدد کرتے رہے اور لڑکی ویڈیو بناتی رہی، لڑکی نے حمزہ کا موبائل فون لے کر بینک اکاؤنٹ کا پاسورڈ مانگا اور 66 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر الیے اور پھر قیمتی فون اور پرس چھین کر اس سے بھی 14ہزار روپے نکال لیے ارو اسے چلتا کیا۔
کاہنہ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لڑکی سمیت ہنی ٹریپ گینگ کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، پولیس ملزمان سے ویڈیوز برآمد کر لیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔