04 اگست ، 2024
دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔
مگر زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ کو اس وقت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جب انٹرنیٹ سروسز دستیاب نہیں ہوتیں یا صحیح طرح کام نہیں کر رہی ہوتیں؟
جی ہاں واقعی واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
پراکسی سپورٹ نامی اس فیچر کا مقصد ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔
اس فیچر سے واٹس ایپ کو ایسے سرورز سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے جو مختلف اداروں اور افراد نے قائم کیا ہوتا ہے تاکہ لوگ اس سروس کو استعمال کر سکیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پراکسی سپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی واٹس ایپ میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں، یعنی ان تک کسی اور کی رسائی نہیں ہوتی۔
اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
وہاں اسٹوریج کے آپشن میں جاکر ڈیٹا پر کلک کرکے یوز پراکسی کا انتخاب کریں۔
وہاں جاکر پراکسی ایڈریس کا اندراج کریں اور سیو ٹو کنکٹ پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد ایک چیک مارک نظر آئے گا جس سے ثابت ہوگا کہ کنکشن کام کر رہا ہے، جس کے بعد آپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجز بھیج سکیں گے یا موصول کرسکیں گے۔
اگر اس آپشن کے باوجود واٹس ایپ میسجز بھیج نہیں پا رہے تو اس کا مطلب ہے کہ پراکسی بلاک ہے، اس صورت میں کوئی اور پراکسی ایڈریس کا استعمال کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے آپ GitHub کا وزٹ کرسکتے ہیں جہاں اس بارے میں تفصیلات اور سورس کوڈ موجود ہے۔