Time 04 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

پیٹرول کی کمی کا عندیہ دینے والی لائٹ روشن ہونے پر گاڑی کتنا فاصلہ طے کرسکتی ہے؟

پیٹرول کی کمی کا عندیہ دینے والی لائٹ روشن ہونے پر گاڑی کتنا فاصلہ طے کرسکتی ہے؟
اس سوال کا جواب سادہ نہیں / اسکرین شاٹ

گاڑی کے سفر کے دوران اگر پیٹرول کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ بند بھی وہ سکتی ہے۔

جب گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے والا ہوتا ہے تو ڈیش بورڈ پر ایک لائٹ روشن ہو جاتی ہے جسے گیس لائٹ کہا جاتا ہے۔

مگر اس لائٹ کے روشن ہونے کے بعد کتنے فاصلے تک آپ اپنی گاڑی کو چلا سکتے ہیں؟

اس سوال کا جواب جاننا اس وقت مددگار ثابت ہو سکتا ہے جب قریب پیٹرول پمپ نظر نہ آرہا ہو۔

اس سوال کا جواب سادہ نہیں بلکہ اس کا انحصار مختلف عناصر پر ہوتا ہے، جیسے گاڑی کا ماڈل کونسا ہے، وہ کس سال کا ماڈل ہے، آپ کی ڈرائیونگ کی عادات، پیٹرول مائلیج اور دیگر۔

ماہرین کے مطابق جب گیس لائٹ روشن ہو جاتی ہے تو پھر گاڑی زیادہ فاصلے تک سفر نہیں کرسکتی۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ گاڑی پھر بھی آپ کی توقعات سے زیادہ سفر کرسکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر گاڑیوں میں گیس لائٹ اس وقت روشن ہوتی ہے جب پیٹرول کی مقدار گنجائش سے 10 سے 15 فیصد رہ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گیس لائٹ روشن ہونے پر چھوٹی گاڑیاں اوسطاً 20 سے 30 میل جبکہ بڑی گاڑیاں 50 میل تک سفر کر سکتی ہیں۔

البتہ گاڑی پرانی ہو یا سڑک کی حالت خراب ہو تو پھر بہت کم فاصلے پر گاڑی کا سفر تھم جاتا ہے۔

اسی طرح سرد موسم بھی ایندھن کو زیادہ جلاتا ہے جس سے بھی گیس لائٹ روشن ہونے پر گاڑی کا سفر جلد تھم جاتا ہے۔

اگر گیس لائٹ روشن ہونے کے بعد کچھ دیر بعد تک پیٹرول نہ ڈلوایا جائے تو انجن خراب ہوسکتا ہے، مگر چند میل کے سفر سے گاڑی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

مزید خبریں :