05 اگست ، 2024
لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
پولیس نے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کیس میں مقتول کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشاہد قتل کیس میں ان کے بیٹے قیوم کو حراست میں لیا گیا ہے، مبینہ طور پر قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ ان کا بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی موجود تھے، شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور کے ویلنشیا ٹاؤن میں نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔