Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

4 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بارشیں نہ سہہ سکا

4  ارب روپے کی لاگت سے  بننے والا سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بارشیں نہ سہہ سکا
سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کا افتتاح گزشتہ سال 25 دسمبر کو کیا گیا تھا جو 17 سال کے بعد بحال ہو ا تھا/ فائل فوٹو 

4  ارب روپے کی لاگت سے بنائے جانے والا سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بارشیں برداشت نہ کرسکا۔

سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کا افتتاح گزشتہ سال 25 دسمبر کو کیا گیا تھا جو 17 سال کے بعد بحال ہو ا تھا جب کہ اس ریلوے سیکشن کے ٹریک کی مرمت پر4  ارب سے زائد رقم خرچ کی گئی تھی۔

ریلویز حکام کے مطابق سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کا بیشتر حصہ ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں ندی کے ساتھ ساتھ بچھا ہوا ہے جس کے ساتھ حفاظتی دیوار کی تعمیر نہ ہونے سے بارش میں ریلوے ٹریک بہہ جاتا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوے ٹریک 24جولائی کو سیلابی ریلے کے باعث بہہ گئی تھی اس علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی پٹری بہہ جانے سے ہرنائی کیلئے ٹرین سروس پچھلے 12 روز سے معطل ہے،  موسم ٹھیک ہونے کے بعد ٹرین سروس بحال کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :