Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی

وزیراعظم کی ہدایت پر  لیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی
لیسکو کا بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے صارفین پر عائد ہونیوالا جرمانہ بھی ختم ہوگیا ہے: ترجمان/ فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں10 روز کی توسیع کردی ہے۔

لیسکو کا بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے صارفین پر عائد ہونیوالا جرمانہ بھی ختم ہوگیا ہے جب کہ لیسکو صارفین ویب سائٹس سے نیا بل وصول کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :