Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2013

ممتاز بھارتی شاعر گلزار کو انڈین ہائی کمیشن نے لاہورسے واپس بھجوا دیا

ممتاز بھارتی شاعر گلزار کو انڈین ہائی کمیشن نے لاہورسے واپس بھجوا دیا

لاہور…ممتاز بھارتی شاعر گلزار کو انڈین ہائی کمیشن نے لاہور سے اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر واپس بھارت بھجوا دیا۔ذرائع نے جیونیوزکوبتایاکہ گلزار ایک دن پہلے لاہور پہنچے تھے،جہاں سے وہ اپنے آبائی گاوٴں دینہ ضلع جہلم چلے گئے،بھارتی ہائی کمیشن نے اُنہیں بلوا کر اپنی تحویل میں لیا اور واپس بھارت بھجوا دیا،گلزار نے آج لاہور سے کراچی جانا تھا،جہاں اُنہوں نے کئی تقریبات میں شرکت کرنا تھی،وہ ایک ہفتے کے دورے پرپاکستان آئے تھے،ان ذرائع نے مزیدبتایاکہ بھارت میں افضل گرو کو پھانسی دیئے جانے پر ردعمل کے خطرے کے پیشِ نظر گلزار کو واپس بھجوایا گیا،بھارتی ہائی کمشنر نے گلزار کو بتایا کہ پاکستان میں ان کے لئے ماحول ابھی سازگار نہیں ہے۔

مزید خبریں :