Time 05 اگست ، 2024
دنیا

ویڈیو: حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونیوالے مظاہرین کھانے پر ٹوٹ پڑے

بنگلادیش میں وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مظاہرین وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونے پر وہاں موجود کھانے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی ہی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش میں توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔

ویڈیو: حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونیوالے مظاہرین کھانے پر ٹوٹ پڑے
مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر کھانے پر ٹوٹ پڑے— اسکرین گریب/ رائٹرز

اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔⁣

خیال رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :