Time 05 اگست ، 2024
پاکستان

9 مئی کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے، جب تک 9 مئی کا شاخسانہ حل نہیں ہوتا کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

جیونیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہا کہ 9 مئی کےکیسز کے فیصلے جیسے ہونے  چاہیے تھے نہیں ہو  رہے، 9 مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہےکہ 9 مئی کو بھولا جا سکے، 9 مئی کو ایک گروہ  نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور  وہ ناکام ہوگئی، وہ بغاوت افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف تھی، وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھو چکا تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا شاخسانہ جب تک حل نہیں ہوتا مذاکرات قطعی نہیں ہوسکتے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، اللہ کا فضل ہے موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے، اگر کبھی بھی انتخابات قبل از وقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کرےگی۔

مزید خبریں :