Time 05 اگست ، 2024
کھیل

بنگلا دیش کی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیشی اے ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار

بنگلا دیش کی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیشی اے ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار
فوٹو: فائل

بنگلا دیش کی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیشی اے ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوگیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر بنگلادیش اے ٹیم کا دورہ 48 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

پی سی  بی کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ مسلسل 2 روز سے رابطے میں ہیں، شیڈول کے ردو بدل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اے کرکٹ ٹیم کو 10 سے 27 اگست تک 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچوں کے لیے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا۔


مزید خبریں :