Time 05 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش کردی۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم  راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

بنگلا دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :