Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2013

طاہرالقادری کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،چیف الیکشن کمشنر

طاہرالقادری کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے طاہر القادری کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہے اور طاہر القادری کی درخواست پر سپریم کورٹ سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ دونوں چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات بروقت ہوں۔

مزید خبریں :