Time 06 اگست ، 2024
پاکستان

'دل کا رشتہ' ایپ نے نیا سنگ میل طے کرلیا

دل کا رشتہ ایپ نے نیا سنگ میل طے کرلیا
فوٹو: فائل

دل کا رشتہ ایپ نے نیا سنگ میل طے کرلیا ہے۔ 

دل کا رشتہ ایپ پر صارفین کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی ہے، صرف 2 برس کے قلیل عرصے میں اس ایپ نے برق رفتاری کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ 

حالیہ عرصے میں 'دل کا رشتہ' ایپ پر صارفین کی تعداد میں 400 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ایپ پر 40 لاکھ صارفین کی موجودگی اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ دل کا رشتہ ایپ دنیا کی ساتویں بڑی اور پاکستان کی نمبر ون سوشل ایپ ہے۔

ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی نامور عالمی ایپس کے بعد 'دل کا رشتہ' پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے۔

پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی شریک حیات ڈھونڈنے کیلئے 'دِل کا رشتہ' ایپ کو ترجیح دیتی ہے۔

مزید خبریں :