Geo News
Geo News

پاکستان
13 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کا اجلاس، امیدواروں کیلئے ٹیکس نمبر دینا لازمی قرار

الیکشن کمیشن کا اجلاس، امیدواروں کیلئے ٹیکس نمبر دینا لازمی قرار

اسلام آباد … آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اپنا قومی ٹیکس نمبر دینا لازم ہوگا، امیدواروں کے اثاثوں کی جانچ پرتال بھی ایف بی آر سے کرائی جائے گی، اسٹیٹ بنک نے بھی الیکشن کمیشن کو بینک نادہندگان سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ٹیکس اور بینک نادہندگان کو انتخابات میں حصہ لینے سے کیسے روجا جائے، حکمت عملی طے کرنے کیلئے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھے۔ غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہر امیدوار سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اس کا قومی ٹیکس نمبر لیا جائے گا جس کی تصدیق ایف بی آر کرے گا، امیدواروں کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اثاثوں کی تفصیلات کی جانچ پڑتال بھی اب ہوگی اور یہ کا م ایف بی آر 10 روز میں مکمل کرے گا۔ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان اور اسٹیٹ بینک قرضے معاف کرانے والوں سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا۔ کاغذات نامزدگی میں ضروری ترامیم بھی کی جائیں گی، جس کیلئے ایف بی آر سے بھی تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ ان تمام امور کو حتمی شکل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں :