Time 07 اگست ، 2024
پاکستان

وزیر پاور اویس لغاری کے آئی پی پیز کے آڈٹ سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں اہم انکشافات

وزیر پاور اویس لغاری کے آئی پی پیز کے آڈٹ سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں اہم انکشافات
ہماری حکومت آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے: سردار اویس لغاری کا سینیٹ کمیٹی میں اظہار خیال۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے پاور اویس احمد خان لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں آئی پی پیز کے فارنزک سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن کے اجلاس میں سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں محمد علی کی رپورٹ میں آئی پی پیز کا آڈٹ کرنے کا کہا تھا۔

اویس لغاری نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تحقیقات کے بجائے آئی پی پیز کو ثالثی کے عمل میں ڈال کر التوا کا شکار کیا جس کا خمیازہ عوام کو آج بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیر پاور سردار اویس لغاری کا کہنا تھا نامکمل رپورٹ پر ثالثی ہوتی تو آئی پی پیز کو کلین چٹ مل جانی تھی، ہماری حکومت آئی پی پیز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن کا کہنا تھا لوگ ہمارے گریبان پکڑ رہے ہیں، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :