08 اگست ، 2024
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ نے ایشوریا کو کبھی بہو نہیں سمجھا وہ انہیں ہمیشہ اپنی بیٹی شویتا کی طرح سمجھتے ہیں۔
ان دنوں ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نا صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔
اس دوران بچن خاندان کے افراد کے مختلف انٹرویو کلپس بھارتی میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں ،حال ہی میں بھارتی میڈیاپر ماضی میں جیا بچن کا کافی ود کرن کے شو میں دیا گیا انٹرویو کلپ شیئر کیا گیا ہے۔
انٹرویو میں جیا بچن نے امیتابھ اور ایشوریا کے تعلق اور رشتے پر بات کی جس میں انہوں نے بتایاکہ امیتابھ نے ہمیشہ ایشوریا کو بیٹی شویتا کی طرح اپنی بیٹی ہی سمجھا ہے، جب بھی امیتابھ ایشوریا کو دیکھتے ہیں تو خوش ہوجاتے ہیں ، انہوں نے کبھی ایشوریا کو بہو نہیں سمجھا، وہ ہمیشہ انہیں اپنی بیٹی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشوریاکو گھر میں دیکھ کر امیت جی کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں، انہیں لگتا ہے جیسے بیٹی شویتا گھر آگئی ہو، امیتابھ نے بہو کیلئے کہا تھا کہ ایشوریا اس خلا کو پُر کرے گی جو شویتا چھوڑ کرگئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔