Geo News
Geo News

Time 08 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ویرات کوہلی سے محبت کی خبر شائع کرنے پر اداکارہ مرونال ٹھاکر کا سخت ردعمل آگیا

ویرات کوہلی سے محبت کی خبر شائع کرنے پر اداکارہ مرونال ٹھاکر کا سخت ردعمل آگیا
مرونال ٹھاکر کی جانب سے انسٹینٹ بالی وڈ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا—فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے خود سے متعلق پرانی خبر شائع کرنے پر بھارتی سوشل میڈیا پیج پر کمنٹ کرکے سخت ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی جب کہ ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان مرونال نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا تھا، یہ فلم ایک کرکٹ تھیم پر مبنی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں دیوانی تھی، میں نے کرکٹ کو اپنے بھائی کی وجہ سے دیکھنا اور پسند کرنا شروع کیا جو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے۔

اداکارہ کا ردعمل:

اب مرونال ٹھاکر کی جانب سے انسٹینٹ بالی وڈ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا اور اداکارہ نے بظاہر غصیلے انداز میں تنبیہ کی اور لکھا 'انسٹینٹ بالی وڈ اسٹاپ اِٹ، اوکے؟'

ویرات کوہلی سے محبت کی خبر شائع کرنے پر اداکارہ مرونال ٹھاکر کا سخت ردعمل آگیا
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے 2017 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔