Time 09 اگست ، 2024
صحت و سائنس

کیا ناشپاتی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

کیا ناشپاتی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟
ناشپاتی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسے کھانے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے/ فائل فوٹو

ناشپاتی موسم گرما میں دستیاب ہونے والا پھل ہے جو ذائقے کے اعتبار سے کھٹا میٹھا اور رس دار ہوتا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں اور سخت ورزش اور ڈائٹنگ نہیں کرنا چاہتے تو آپ ناشپاتی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بہت سی خصوصیت پائی جاتی ہیں۔

فائبر سے بھرپور

ناشپاتی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسے کھانےکے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور  بھوک کم لگتی ہے جس کے سبب وزن کم ہو سکتا ہے۔

کیلوریز

ناشپاتی میں کیلوریز کم مقدار میں ہوتی ہے اور اسی لیے اس پھل کو  وزن کم کرنے کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ ناصرف کھانے میں مزہ دیتا ہے بلکہ ناشپاتی کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں اضافی کیلوریز لینے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

 پانی کی کمی کو دور کرے

اس کے علاوہ ناشپاتی جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں پانی کی مقدار کافی حد تک پائی جاتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ

اس پھل کو اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، جس میں وٹامن سی اور وٹامن ای کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اجزا کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔

ناشپاتی آپ کو سوزش سے بھی بچاتی ہے جبکہ یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں :