13 فروری ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ہی نہیں حکومت کی بھی ذمے داری ہے،صاحبان اقتدارسے گزارش ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی میں اپناکرداراداکریں،سپریم کورٹ بارکے عشائیے سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بہت زیادہ مقدمات ہیں،ماتحت عدلیہ میں ججوں کی تعدادبڑھانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھاہے۔جسٹس اقبال حمیدالرحمان کے تقررکی منظوری صدرنے دیدی ہے لیکن بدقسمتی سے جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی تقرری کانوٹی فکیشن جاری نہیں کیاگیا۔جسٹس اقبال حمیدالرحمان کابطورجج سپریم کورٹ نوٹیفکیشن جلدجاری ہوناچاہیے،چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اوروکلااصولوں پرسمجھوتاکیے بغیرآئندہ بھی کرداراداکرتے رہیں گے۔