13 فروری ، 2013
کراچی…گلستان جوہر کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کے دوران 3گاڑیوں اور متعدد پتھاروں کو آگ لگادی۔جنگ اور جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گلستان جوہرکراچی کے علاقے سے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی گرفتاری کے بعد مشتعل افراد نے3گاڑیوں اور متعدد پتھاروں کو آگ لگادی اور جوہر موڑ سے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراواور جلاوگھیراؤ کیا اور شدید ہوائی فائرنگ بھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔